جدید سوزوکی سوفٹ 2024 اب پاکستان میں!
کیا اپ تیار ہیں اپنے سفر کو ایک جدید ارائش سے دو چار کرنے کے لیے ؟ انتظار کی گھڑیاں ہوئی ختم کیونکہ بہت جلد سوزوکی لا رہا ہے اپ کے لیے اپنی دلکش اور جدید ڈیزائن کے ساتھ۔ سوزوکی سوفٹ 2024 ۔نمائش کے لیے بنایا گیا ماڈل صنعت کے لیے تیار ہے اور بہت جلد مارکیٹ میں ظہور پذیر ہونے والا ہے۔
اج کے اس بلاگ میں ہم بتائیں گے سوزوکی سوفٹ 2024 کی خصوصیات اور تفصیلات ۔لیکن اس سے پہلے جانتے ہیں سوزوکی کی تاریخ۔
پاکستان میں سوزوکی کی تاریخ
سوزوکی سوفٹ جاپانی اٹو موبائل کمپنی سوزوکی کی تیار کردہ ہے۔ پاکستان میں پہلی بار 2009 میں لانچ کی گئی تھی۔1۔3لیڈر پیٹرول انجن سے اراستہ5- سپیڈ مینول اور4 سپیڈ اٹومیٹک ٹرانسمیشن سے اراستہ بنائی گئی تھی۔ اس کا دوسرا جنریشن 2010 میں ایا جس کا ویل بیس پہلے سے زیادہ بڑا تھا۔ 2013 میں اس کا فرنٹ بمپر اور ایل شیپ ایل ای ڈی لائٹ ار ایل،16- انچ ویل بیس اور ہائی لیول بریک لیمپ سے اپگریڈ کیا گیا
2017 میں اس کا تھرڈ جنریشن مارکیٹ میں لایا گیا۔ ہیچ بیک دروازے اور کم وزن کے ساتھ اس کی بناوٹ کو مزید بہتر بنایا گیا۔
فور جنریشن سوزوکی کی سوئفٹ 24 فروری 2022 کو پاکستان میں ائی اور اب تین ٹرمز میں موجود ہے جی ایل، جی ایل سی وی ٹی، اور جی ایل ایکس سی وی ٹی۔
1۔ طول وعرض
نئی سوفٹ کی لمبائی 3860 ملی میٹر، چوڑائی 1695 ملی میٹر، او 1500 ملی میٹر اور ویل بیس 2450 ملی میٹر ہے جو اسے ایک پھرتیلا اور مضبوط ماڈل بنانے میں کارامد ثابت ہوتا ہے۔
اس کی ویل بیس، چوڑائی، اور او تو پرانے سوفٹ کی طرح ہے لیکن لمبائی میں 30 ملی میٹر کی کمی کر کے اسے مزید دلکش اور چست بنایا گیا ہے۔
2۔ بیرونی بناوٹ
نئ سوفٹ 2024 کی بیرونی بناوٹ اپنے پے شروع ماڈل سے ذرا مختلف اور انوکھی ہے۔ اس کے کنارے گولائی پہ مشتمل ہیں جو اس کی سپورٹی خصوصیت کو برقرار رکھتی ہے۔ سوزوکی سوفٹ 2024 ایک ہیچ بیک کار ہے، یعنی اس کے پچھلے دروازے اوپر کی طرف کھلتے ہیں ۔ اس خاصیت کی وجہ سے اس کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔
اس کی ایل ای ڈی لائٹ زاویہ دار ہیں اور ایک انوکھی ایل شیپ ایل ای ڈی ار ایل ایس میں اسے ایک خوبصورت شکل دیتی ہیں ۔ ریڈی ایٹر گرل کالے رنگ کا ہے اگر سامنے سے دیکھا جائے تو اس کا تیز اور تیکھا بمپر، سی شیپڈ ایل ای ڈی کے ساتھ اسے مزید مضبوط اور دلکش ڈیزائن دیتا ہے ۔
پچھلے دروازوں کے ہینڈل کی جگہ کا تعین ایک دلچسپ تبدیلی کے ساتھ کیا گیا ہے جو پہلے ماڈل میں سی پلر کے ساتھ تھا لیکن اب دروازوں پر ہی متعین ہے۔ یہ جدید گاڑی خود معار کی سند کے لیے ایک خوبصورت اضافہ ہے۔ اس نے صنعت کے لیے کم قیمت کے ساتھ معیار اور ضرورت کا بھی خیال رکھا ہے۔
بناوٹ کے لحاظ سے نہایت ارام دہ اور خوبصورت ہے کہ دیکھنے والے اس کی خوبصورتی اور رنگ اور ڈیزائن سے دنگ رہ جائیں گے۔ پانچ سیٹوں پر مشتمل سوزوکی سوفٹ 2024 اپ کی فیملی کے لیے بالکل مکمل ہے۔
3۔ اندرونی بناوٹ
جدید دور میں انے والی سوزوکی سوٹ 2024 ایک ارتقائی ڈیزائن کے فلسفے پر بنائی گئی ہے۔ نئے طرز سے بنایا گیا ڈیش بورڈ از خود استادہ ٹچ سکرین سسٹم کی میزبانی کرتا ہے۔ اور ساتھ ہی چھت پر موجود روشنی کے لیے دیا جانے والا نکاس اسے مزید ہموار کرنے میں کارامد ثابت ہوتا ہے۔
سٹیرنگ ویل درمیانی باس کے ساتھ اضافی بٹن کے ساتھ اپ گریٹ ہوا ہے ساتھ ہی ایئر کنڈیشن کے دائرہ نما کنٹرول بھی تبدیل ہو کر میخ نما سوتچ اور بٹن بنائے گئے ہیں۔ اس کا انسٹرومنٹ کلاسڈر اینالاگ ڈائل کی شکل میں دیا گیا ہے جو روایتی اور جدید عناصر میں توازن برقرار رکھتا ہے۔
4 ۔ توانائی
سوزو سوفٹ 2024 نے توانائی کے حوالے سے خاص وضاحتیں دی ہیں۔کہا جا رہا ہے کہ یہ نئی ٹیکنالوجی سے منسلک سیریز اور ہائبرڈ توانائی کی صلاحیت رکھے گی اور ساتھ ہی کیس سیریزون.2 لیٹر پیٹرول انجن اسے بھرپور توانائی کا ذریعہ فراہم کرے گا۔ یعنی تیز رفتار کے شوقین افراد اس جدید ایجاد سے لطف اندوز ہونے کے لیے تیار ہو جائیں۔ اور ہاں اپ کو اپنی حفاظت کے لیے پریشان نہیں ہونا کیونکہ اس کے ساتھ حفاظتی کٹ کا بھی انتظام فراہم کیا گیا ہے۔
5 ۔انجن
سوزوکی سوف 2024کا مضبوط انجن61\6000 کلو واٹ ار ایم پی پر منحصر ہے۔ اس کا فیول ٹینک 43 لیڈر پیٹرول کی گنجائش رکھتا ہے جس کی مدد سے اپ لمبے سفر بغیر رکے طے کر سکتے ہیں !
سوزوکی سوفٹ 2024 ایک پرکشش گاڑی ہے اس کی توانائی بخش کارگردگی اور جدید سہولیات اسے 2024 کی گاڑیوں میں ایک پرکشش انتخاب بناتے ہیں۔ خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو جدت، خوبصورتی اور تیز رفتاری سے ملا جلا کچھ نیا ماڈل چاہتے ہیں۔
6۔ شور و غل میں کمی
سوفٹ 2024 کی اس خصوصیت کی وجہ سے سفر کا مزید دوبالا ہو جاتا ہے اس کے لیے ایس فالٹ شیٹس منتقل کی گئی ہیں جو اواز اور تھرتھراہٹ سے روکتی ہے اور اپ کو ایک پرسکون خاموش سفر سے دوچار کرتی ہیں۔
7۔ پاور سٹیرنگ
اس کی پرکشش خصوصیات میں سب سے دلکش بات اس کا مضبوط سٹیرنگ ہے جو ڈرائیونگ کو ارام دہ بناتا ہے۔
8۔ سوف حفاظتی اقدامات
نئی سوزوکی صرف 2024 نئے بہترین حفاظتی خصوصیات کے ساتھ اپنے پیش رو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس کار میں چلڈ پروف لاک سسٹم متعارف کیا گیا ہے اس کے ساتھ چار ایئر بیگ بھی دیے گئے ہیں جو ایمرجنسی صورتحال میں کام اتے ہیں۔
اس کے سارے ویرینٹ میں سیٹ بیلٹ موجود ہیں اس کے ساتھ اینٹی لو بریکنگ سسٹم اے بی ایس الیکٹرانک سٹیبلٹی پروگرام ای پی ایس ایک معیاری خاصیت ہے۔
9۔ سوفٹ 2024 کی دیکھ بھال
سوزوکی صرف 2024 کی دیکھ بھال نہایت اسان ہے کیونکہ یہ 2007 سے پاکستان میں دستیاب ہے اور اس کے اٹو پارٹس بھی باسانی مارکیٹ میں مناسب قیمت میں میسر ہیں۔
10۔قیمت
ان تمام جدید خصوصیات کے ساتھ اس کار کی قیمت 44 لاکھ سے شروع ہو کر 54 لاکھ تک ہے۔ سوزوکی سوئف 2024 ایک مسابقت پیش کرتی ہے۔ ان لوگوں کے لیے جو کم قیمت میں ایک معیاری اور ارام دہ ڈرائیونگ کے خواہش مند ہیں۔
مختصرا
اٹومیٹک ٹرانسمیشن، فیول کی اچھی کارکردگی، مضبوط انجن، اور اضافی سیکیورٹی اقدامات کی ساری خصوصیات ایک واحد سوفٹ 2024 کی شکل میں اسے اس سال کی بہترین گاڑیوں میں شمار کرتے ہیں۔
تو جدت کی طرف قدم بڑھائیں اور نئی سوٹوں کی سویٹ کے مزے اڑائیں!


Leave a reply